عراق-امریکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
عراقی وزارت خارجہ نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے لئے عراق-امریکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان کیا ہے کہ وزیرخارجہ فواد حسین، قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور سیکورٹی سے متعلق بعض عراقی حکام کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد طے پایا کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے لئے ایک نظام الاوقات تیار کیا جانا چاہئے۔
یاد رہے کہ تین جنوری کو بغداد میں ایران کی سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی مہندس پر امریکہ کے دہشتگردانہ حملے کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بل کو منظوری دی تھی۔ امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ عراقی عوام اور اکثر سیاسی گروہوں کا اہمترین مطالبہ ہے ۔