Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے حملے میں درجنوں طالبان ہلاک و زخمی

افغان فضائیہ کے حملے میں کم سے کم تینتالیس طالبان ہلاک ہوگئے۔

کابل میں افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیس طالبان صوبہ قندہار کے ضلع ارغنداب میں افغان فوج کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ شہر پنجوائی میں کیے جانے والے ایسے ہی ایک اور حملے میں تیرہ طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے طالبان کا اہم سرغنہ مولوی عبدالباری اپنے نو دیگر ساتھیوں کے ساتھ صوبہ بادغیس کے شہر بالامرغاب میں افغان فوج کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔

افغان فوج نے کابل کے ایک علاقے میں ایک بارودی سرنگ کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔اس سے پہلے قندہار پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف افغان فوج کی زمینی اور فضائی کارروائی میں ایک سو ایک طالبان ہلاک اور چھبیس زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان اور افغان فوج کے درمیان یہ جھڑپیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فریقین کے نمائندہ وفود امن مذاکرات میں مصروف ہیں۔

 

ٹیگس