Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمان میں شہید قاسم سلیمانی پر امریکہ کے دہشت گردانہ حملے کا جائزہ لیا جائے گا

عراقی پارلیمنٹ ، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔

عراق کی پارلیمنٹ کی دفاعی و سیکورٹی کونسل کے رکن بدرالزیادی نے المعلومہ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور الحشدالشعبی کے نائب سربراہ شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل نیز ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے پروگرام سمیت کچھ دیگر مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ملک کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو پارلیمنٹ میں بلانے کے لئے ایک وقت طے کریں ۔

واضح رہے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی جو تین جنوری کو عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر گئے تھے بغداد ایئرپورٹ کے قریب الحشدالشعبی کے نائب سربراہ جنرل ابومہدی المہندس اور ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت امریکی دہشتگرد فوج کے حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔

ٹیگس