Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد، عراقی کردستان میں توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں مصروف

امریکی فوج عراق کے صوبہ اربیل میں اپنے فوجی اڈے کو توسیع دے رہی ہے۔

عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک امریکی کمپنی شمالی عراق کے صوبہ اربیل کے الحریر علاقے میں واقع شقلاہ فوجی ایئرپورٹ کے اطراف کی زمینوں کو امریکہ کے فوجی اڈے کی توسیع کے مقصد سے تیار کر رہی ہے۔

امریکی دہشتگرد شقلاہ فوجی ایئرپورٹ کو اپنے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے  باوردی دہشتگرد نے اس فوجی اڈے میں میزائل سسٹم اور ریڈار نصب کرنے کے علاوہ نیا ٹریننگ کیمپ بھی قائم کر دیا ہے تاکہ اسے عراق اور مشرق وسطی میں اپنے ایک بڑے اڈے کے طور پر استعمال کر سکیں۔

امریکہ نے بغداد میں اپنے سفارت خانے میں بھی میزائل  سسٹم اور بڑی تعداد میں باوردی دہشتگرد تعینات کر رکھے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراقی عوام، اپنے ملک میں امریکی دہشتگردوں کی موجودگی کی بارہا مخالفت کر چکے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ بھی ایک بل پاس کر کے ملک سے بیرونی فوجیوں کے انخلا پر زور دے چکے ہیں۔

ٹیگس