برطانوی فوج بھی سعودی عرب کو بچا نہیں سکتی: انصار اللہ
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے ساحلی علاقوں کی حفاظت کے لئے برطانوی فوج کو تعینات کر رہا ہے لیکن اس سے ہمارے لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاراللہ کے پولیت بیورو کے چیف محمد البخیتی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یمن کے خلاف جنگ میں شروع سے ہی برطانیہ اور امریکا بھی شامل ہيں۔
محمد البخیتی نے کہا کہ ہم غیر ملکی کپمنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سعودی عرب سے نکل جائیں اور سمندری جہازوں کے لئے بھی ہماری وارننگ ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساحلوں اور بندرگاہوں کے قریب جانے سے پرہیز کریں کیونکہ وہاں موجود ساری تنصیبات ہمارے نشانے پر ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصار اللہ کے سینئر مذاکرات کار اور ترجمان محمد عبد السلام نے بھی ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی یا برطانوی کوئی بھی فوج اور اسلحے سعودی نظام کو بچا نہيں پائیں گے، یہ حکومت یمن کے حملوں سے تبھی محفوظ رہے گی جب وہ یمن پر اپنے حملے بند کرے۔
محمد عبد السلام نے ٹوئٹ کیا کہ ہم سعودی عرب کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ یمن پر کوئی بھی حملہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔