Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۳ Asia/Tehran
  • صنعا ہوائی اڈے پر سعودی اتحاد کی بمباری کا عجیب و غریب بہانہ

یمن کی مستعفی حکومت کے ایک وزیر نے جو ریاض میں مقیم ہیں، صنعا کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ ائیرپورٹ فوجی اور دہشت گردانہ اہداف کے لئے استعمال ہوتا تھا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں مقیم یمن کی مستعفی حکومت کے اطلاعات و نشریات کے وزیر نے دعوی کیا کہ صنعا میں قائم اس ملک کی قومی سالویشن حکومت، صنعا ائیرپورٹ کو فوجی اہداف کے لئے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے سبا نیوز کی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ کے فوجی اس ائیرپورٹ کو فوجیوں کی ٹریننگ کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اس ائیرپورٹ پر ایران اور حزب اللہ کے فوجی موجود ہیں۔

یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے انصار اللہ کے فوجیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے جو یمن کی قومی سالویشن حکومت میں شامل ہیں، کہا کہ انصاراللہ کے فوجیوں نے صنعا ائیرپورٹ کو ہتھیاروں کے گودام میں تبدیل کر دیا ہے۔

ٹیگس