امریکہ، ایران سے کسی بھی سمجھوتے سے پہلے عرب ملکوں سے مشورہ لے: سعودی عرب
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ سمجھوتے سے پہلے خلیج فارس کے علاقے کے عرب ملکوں سے مشورہ لے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے سنیچر کے روز کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ممکنہ ایٹمی سمجھوتے سے پہلے عرب ملکوں سے مشورہ لیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب بحرین نے بھی اسی طرح کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکہ کے کسی بھی قسم کے معاہدے میں خلیج فارس کے خطے کے عرب ملکوں کے نظریات کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔
عبداللطیف بن راشد الزیانی نے سنیچر کے روز کہا کہ ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی میں ان موضوعات کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جن سے خطے کے ملکوں کی تشویش دور ہو جائے۔ انھوں نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے تہران کی مداخلت کو اپنے ملک کی تشویش کا سبب بتایا اور کہا کہ علاقائي امور میں ایران کی مداخلت اور اس کی جانب سے چھاپہ ماروں کی حمایت کو روکا جائے۔