Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگرد شام میں تیل کی لوٹ مار میں مصروف

امریکہ کے دہشتگرد شام کا تیل چوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید ‎ساٹھ ٹینکر تیل اس ملک سے باہر نکال لے گئے۔

مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے شہر رمیلان کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے رمیلان آئل فیلڈ سے ساٹھ ٹینکر تیل نکال کر غیر قانونی الولید گزرگاہ کے راستے عراق پہونچائے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ امریکہ، شمال مشرقی شام کے تیل کے کنؤوں سے ہر مہینے تیس ملین ڈالر سے زیارہ کا تیل نکال رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی شام کا تیل اسمگل کرنے کے سلسلے میں داعش دہشتگرد ٹولے اور امریکی دہشتگردوں کے درمیان تعاون سے متعلق رپورٹیں عام ہو چکی ہیں۔

امریکہ کے باوردی دہشتگرد، دیگر دہشتگرد ٹولوں سے جنگ کے بہانے غیرقانونی طور پر شام کے  بعض علاقوں پر قابض ہیں۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہیں۔

ٹیگس