امریکہ شام سے چوری کا تیل عراق اسمگل کررہا ہے
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۶ Asia/Tehran
شام سے تیل چوری کرکے دسیوں ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل
امریکی باوردی دہشت گردوں نے کل رات شام سے تیل چوری کرکے دسیوں ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل منتقل کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ شام کے تیل کے کنووں سے چرایا جانے والا تیل امریکہ کے فوجی آئل ٹینکروں کے ذریعے عراق اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے زیر استعمال 85 آئل ٹینکروں اور گاڑیوں پر مشتمل ایک کانوائے الولید کی گزرگاہ سے غیرقانونی طور پر عراقی صوبے الانبار میں داخل ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی شام سے چوری کا تیل لے کر 37 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کاروان عراق میں داخل ہوا تھا۔
امریکہ سے وابستہ باوردی دہشت گردوں اور مقامی کرد ملیشیا نے شمال مشرق اور شام کے مشرق میں واقع تیل سے مالا مال علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔