Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں علماء اور نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں

سعودی عرب میں علماء اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے کے شہر قطیف میں شیعہ مسلمانوں اور علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران آل سعود کے عناصر نے قطیف میں کئی رہائشی مکانوں کو مسمار کر کے 34 علماء اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

صوبہ الشرقیہ کے شیعہ علاقوں پر سعودی فوجی اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے پر سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کی تقریبا پندرہ فیصد آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جو زیادہ تر صوبہ الشرقیہ میں ہے۔

ڈکٹیٹر سعودی حکومت، شیعہ مسلمانوں، سیاسی قیدیوں اور خاندانی آمریت کے مخالفین کو دہشتگردی سمیت مختلف بے بنیاد الزامات میں تختہ دار پر لٹکا دیتی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے سعودی عرب میں آزادی بیان، سزائے موت اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سرکوبی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت دنیا میں انسانی حقوق پامال کرنے والی سب سے بڑی حکومت ہے۔

ٹیگس