سعودی عرب کا پیشرفتہ ڈرون، یمنیوں نے مار گرایا
یمنی فوج نے سعودی عرب کے ایک پیشرفتہ ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز سعودی عرب کی فضائیہ کے CH-4 قسم کے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
اس ویڈیو کے جاری ہونے سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے پیر کے روز ایک بیان میں سعودی عرب کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کی اطلاع دی تھی۔
اس بارے میں یمن کے المیسرہ چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب کا یہ ڈرون طیارہ ایک مناسب میزائل سے مار گرایا گیا جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئی ہے۔
اس ڈرون طیارے کے پروں کی لمبائی 18 میٹر ہے اور یہ 5000 کیلومیٹر کی بلندی پر پانچ سے سات ہزار کیلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔
یمن کی مسلح افواج اس سے پہلے تین بار اس قسم کے ڈرون طیاروں کو سرنگوں کر چکی ہیں۔