نئے سال کے موقع پر بغداد کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا انکشاف
Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الخضراء علاقے پر دہشتگردوں کی جانب سے نئے عیسوی سال کے موقع پر بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ایسے راکٹوں کا پتہ لگایا ہے جن کے ذریعے دہشتگردوں نے نئے عیسوی سال کے موقع بغداد کے الخضراء علاقے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ایک دہشتگرد گروہ نے گراڈ نامی ان راکٹوں کو مشرقی بغداد کے علاقے المعامل منتقل کیا ہے تاکہ ان سے بغداد کے الخضراء علاقے کو نشانہ بنائیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تا کہ ممکنہ طور پر وہ ہر قسم کی مشکوک حرکتوں پر نظر رکھیں۔