Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فضائی حملہ اور جھڑپیں 22 ہلاک

افغانستان میں طالبان اورسکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک فضائی حملے میں 13 طالبانی ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پریس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مرنے والوں میں ایک طالبان رہنما بھی شامل ہے جسے حال ہی میں افغان حکومت کے ساتھ امریکی ثالثی کے امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ یہ دہشت گردانہ حملہ ضلع ارغنداب کے گورنمنٹ باغ علاقے میں ایک سیکیورٹی چوکی پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں پولیس اہلکاروں اور طالبان کی ہلاکتیں ایسے میں ہوئیں کہ آج سے قطر میں طالبان اور حکومت کے مابین مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

ٹیگس