Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں (دہشتگردوں) نے ایک فلسطینی نوجوان کو بیت لحم میں گولی مار کر شہید کیا ہے۔ صیہونیوں کا دعوا ہے کہ وہ چاقو سے صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

صیہونی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا تناسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس