امریکه کے فوجی قافلوں پر حملے
Jan ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع علاقے الیوسفیہ اور عراق کے صوبے السماوہ میں امریکه کے فوجی قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے 2 علاقوں میں امریکی فوجی قافلوں کے راستوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملے اور دھماکے امریکی فوجی کارواں پر بغداد کے جنوبی علاقے الیوسفیہ اور عراق کے صوبے السماوہ میں ہوئے۔
عراق میں موجود امریکہ کے ان باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملوں کو عراقی عوام میں پائی جانے نفرت و بیزاری کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔
عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور داعش جیسے سفاک دہشت گردوں کی حمایت کے سبب عراق کے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بھی امریکیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نفرت پائی جاتی ہے۔