Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو سزا دینا ضروری ہے: عراقی رکن پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی نے عراقیوں کے خلاف امریکہ کے شکست خوردہ صدر کے جرائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ پر مقدمہ چلانے اور اسے سزا دلانے پر زور کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن مختار الموسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے جنگی جرائم اور ان کی طرف سے عراق کی قومی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں لگائے جانے کے بعد ان پر مقدمہ چلانا اور انہیں سزا دلانا ضروری ہو گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن اور ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ، عراق کے اندر اور باہر اس ملک کی قومی شخصیات اور اداروں کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے صرف ٹرمپ کی پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے جنہیں عراقی عوام کے خلاف جنگی جرائم اور دیگر جارحیتوں کی بنا سزا ملنی چاہئے۔

گزشتہ ہفتے عراقی عدلیہ نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کو ٹرمپ کے براہ راست حکم سے شہید کئے جانے کے کیس میں ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

ٹیگس