Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباَ 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ انڈونیشیا  کے شہر مامجو میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے ریسکیو کی کوششوں میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بننے سے ہزاروں بے گھر افراد عارضی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ ریجن میں پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ ریجن میں آنے والا ایک اور زلزلہ سونامی لا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا تھا۔

ٹیگس