عراق میں امریکی فوجی ٹرک پر حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری... ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
عراق میں ایک مزاحمتی گروہ نے اس ملک کے جنوب میں امریکی فوجیوں کے لئے فوجی ساز و سامان لے جا رہے ٹرک پر حملے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے اس فوجی ٹرک پر پہلی فروری 2021 میں حملہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی صوبے البصرہ کے اللحیس علاقف کے نزدیک سڑک کے کنارے لگے بم کے دھماکے سے یہ حملہ کیا گیا۔
الصابرین نیوز کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی ذمہ داری، اولیاء الدم نامی گروہ نے قبول کی ہے۔