Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • شام میں موجود امریکا کے باوردی دہشت گردوں کی اشتعال انگيزی

امریکہ شام کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے۔

امریکیوں سے وابستہ شامی کردوں نے بتایا ہے کہ امریکیوں کے اتحادی " العمر" آئیل فیلڈ میں ایک ائرپورٹ تعمیر کر رہے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ آئیل فیلڈ صوبہ دیرالزور میں "صحرای الجزیرہ" نامی علاقے میں واقع ہے۔

شام کے زيادہ تر تیل کے کنویں اس ملک کے شمال مشرقی علاقے اور صوبہ دیرالزور و الحسکہ میں واقع ہیں۔ امریکہ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران علیحدگی پسند کردوں کی مدد سے ان علاقوں کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ کی مانند امریکی حکام شام میں اپنی فوجی موجودگی کو انہی تیل کے کنووں سے نتھی کرچکے ہیں اور کھل کر یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکی فوجی ان علاقوں سے نکل گئے تو شامی حکومت ان علاقوں کو اپنے اختیار میں لے لےگی۔

 

ٹیگس