Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشت گردوں کا مقابلہ کئے جانے پر تاکید

عراق کے صدر اور الحشدالشعبی کے سربراہ نے عراق کے مختلف علاقوں میں داعش دہشت گردوں کی موجودگی اور سرحدوں پر ان دہشت گردوں کی دراندازی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عراق کے ایوان صدر نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ عبدالعزیز المحمداوی نے بغداد کے السلام ہاؤس میں عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات میں کرکوک اور مغربی نینوا سے لے کر شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کی صورت حال کو کنٹرول کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں تقویت اور سیکورٹی کی کوششوں میں ہم آہنگی کی غرض سے الحشدالشعبی کے زیرنگرانی علاقوں میں سیکورٹی کمپنیوں کی نقل مکانی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

فریقین نے اسی طرح سرحدوں پر دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھے جانے کے بارے میں بھی تاکید کی۔

عراق میں داعش دہشت گرد عناصر کو منظم کئے جانے کے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مدد فراہم کئے جانے سے گہری تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

ٹیگس