Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

عراقی ذرائع نے صوبہ صلاح الدین کی بلد ایئربیس میں دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کی بلد ایئربیس کو امریکی فوجی استعمال کرتے ہیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے سنیچرکی رات امریکا کی بلد ایئربیس میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

صابرین نیوز نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بلد ایئربیس میں سیلی پورٹر کمپنی کے سابق دفتر پر 3 راکٹ گرے۔

کردی چینل روودآو نے بھی امریکی ایئربیس پر متعدد راکٹ حملوں کی تائید کی ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے عراق میں اپنے رپورٹر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ تین کیٹیوشا راکٹ کے حملے کی وجہ سے شدید دھماکے کی آوازیں سنائی دیں۔

ابھی تک یہ اطلاع نہیں مل سکی ہے کہ ان حملوں میں کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

ٹیگس