Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۲ Asia/Tehran
  • مآرب کے شمال سے یمنی فوج کی پیشرفت جاری، فرنٹ لائن کے پرخچے اڑ گئے

یمن کی فوج اور رضاکار فورس شمال کی جانب سے ملک کے صوبہ مآرب کی جانب پیشرفت کر رہی ہے اور الزور نامی قبیلے نے ملک کی فوج اور رضاکار فورس کی مدد سے سعودی مغربی علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو شکست فاش دے دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے ایک اہم شمالی علاقے کو سعودی اتحاد کے فوجیوں سے خالی کرا لیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے صوبہ مآرب اور الجوف کے درمیان واقع الجدافر علاقے کو سعودی اتحاد اور مستعفی حکومت کے فوجیوں سے خالی کرا لیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک مہینے پہلے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں کو بہت کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور فوج نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔

 واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں۔ اب تک سعودی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس