مآرب میں یمنی فوسز اور سعودی آلہ کاروں میں خونریز جھڑپیں
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحین کی جانب سے یمنی فورسز کے کنٹرول والے علاقوں پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی مارب میں سعودی جارحین کے ساتھ ہونے والی خونریز جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی اور کئی گاڑیاں منہدم ہو گئیں۔
دوسری جانب فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے شمال مشرق میں واقع ایک اہم علاقے الجدافر کو سعودی اتحاد کے فوجیوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک مہینے پہلے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے جوانوں کو بہت بڑی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور فوج نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔
واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک سعودی جارحیت میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں لیکن اس کے باوجود نہ فقط سعودی اتحاد اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے بلکہ اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔