ویڈیو
قاتلوں کے خلاف یمنی عوام کا ملک گیر مظاہرہ، پورے ملک میں امریکا اور سعودی عرب کے خلاف لگے نعرے
یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جانب سے 6 برسوں سے جاری ملک کے محاصرے کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے کئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ہزاروں شہریوں نے ، سعودی اتحاد کی جانب سے ملک کے ہمہ گیر محاصرے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں میں امریکی - سعودی جارح اتحاد کے محاصرے کے خلاف مظاہرے ہوئے اور یمنی عوام نے امریکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
یمنی شہریوں نے امریکی- سعودی جارح اتحاد کو یمنی عوام کا قاتل قرار دیا۔ یہ مظاہرے دار الحکومت صنعا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔
المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبہ الضالع کے دمت شہر کے عوام کی ایک بڑی تعداد بھی سڑکوں پر نکلی۔ اسی طرح ذمار شہر کے عوام نے بھی اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے۔
دار الحکومت صنعا میں مظاہرہ التظاہرہ اسکوائر پر اور شعارہ علاقے میں منعقد ہوئے۔
اسی طرح جنوبی یمن کے البیضاء شہر نیز صوبہ الجوف کے تین علاقوں اور مرکزی یمن کے اب صوبے کے چار علاقوں میں عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے سعودی- امریکی جارح اتحاد کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔