Mar ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں 3 فلسطینیوں کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے جنوب میں فلسطینیوں کی ایک کشتی پر مارٹر گولے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی ماہیگیر شہید ہو گئے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے درندہ صفت فوجیوں نے اتوار کی صبح خان یونس کے قریب فلسطینی ماہیگیروں کی ایک کشتی کو اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔صیہونی حکومت کی بحریہ نے بارہا غزہ کے ماہیگیر فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے گزشتہ موسم گرما میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے ملنے والے غزہ کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھنے کے بعد فلسطینی ماہیگیروں کا دانہ پانی بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کا گذشتہ چودہ سالوں سے محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے میں شدید اقتصادی اور معاشی مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور فلسطینیوں کو غذائی اشیا اور دواؤں تک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ہزاروں افراد ماہیگیری سے اپنی روز مرہ کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ٹیگس