Mar ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر پھر برسنے لگے میزائل، یمنی فوج کا شدید حملہ+ ویڈیو

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندر وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 22 ڈرون اور میزائلوں سے سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا نام دفاعی توازن-6 رکھا گیا ہے جس میں آٹھ بیلیسٹک میزائلوں اور 18 ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران آرامکو کمپنی، رآس التنورہ تیل بندرگاہ، الدمام شہر میں فوجی اہداف سمیت متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں 10 صماد-3 ڈرون اور ایک ذوالفقار میزائل کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب ہمیشہ کی طرح سعودی اتحاد کے فوجی ترجمان ترکی المالکی نے دعوی کیا کہ تمام میزائلوں اور ڈرون طیارں کو اہداف پر لگنے سے پہلے کی فضا میں مار گرایا گیا جبکہ سعودی ذرائع ابلاغ نے جدہ اور کئی شہروں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔ اسی کے ساتھ جدہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

ٹیگس