Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran

یمن کی مسلح افواج نے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فوجی ساز و سامان کی نمائشگاہ کی رونمائی کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا  تھا کہ جلد ہی ملک کی مسلح افواج کے ساز و سامان کی نئی کامیابیوں کی رونمائی کی جائے گی ۔ اسی بیان کے تحت ملک کی مسلح افواج نے اپنے جدید فوجی ساز و سامان اور آلات کی رونمائی کی۔

اس نمائیشگاہ کا نام تحریک انصار اللہ کے سابق رہنما ، شہید حسین بدرالدین الحوثی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ نمائش میں فوج نے بیلسٹک میزائل، کروز میزائل ، نئے پیشرفتہ ڈرون طیارے ، اور متعدد جدید فوجی سازوسامان اور آلات کی نقاب کشائی کی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے سعیر اور قاصم- 2 بیلسٹک میزائلوں  اور اسی طرح قدس- 2 کروز میزائل کی رونمائی کی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے کرار- 1 ، کرار- 2 ، کرار- 3 ، عاصف -2 ، عاصف -3 ، عاصف -4 ، شواظ ، ثاقب ، اویس ، مجاہد اور نازیات جیسی نوعیت کی سمندری بارودی سرنگوں کی بھی رونمائی کی۔

منگل کے روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا تھا کہ  تحریک انصاراللہ کے شہید قائد سید حسین بدرالدین الحوثی کی شہادت کی برسی کی مناسبت پر جمعرات کو جدید اور پیشرفتہ فوجی ساز و سامان کی رونمائی کی جائے گی۔

 

ٹیگس