Mar ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  •   لیبیا میں قومی حکومت کی تشکیل

قومی حکومت کے قیام کے بعد 10 برس سے جاری خانہ جنگی ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

 لیبیا میں پارلیمان نے وزیراعظم عبد الحمید دبیبہ کی 35 ارکان پر مشتمل قومی اتحادی حکومت کی منظوری دے دی۔

پارلیمان کا اجلاس دو روز تک جاری رہا جس کے نتیجے ميں یہ پیش رفت  سامنے آئی ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم دبیبہ نے وسیع حکومت تشکیل دے کر شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے پارلیمان کا اجلاس پیر کے روز سرت شہر میں شروع ہوا تھا۔

دبیبہ نے خالد مازن کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ اس وسیع قومی حکومت کے قیام کے بعد 10 برس سے جاری خانہ جنگی ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

واضح رہے کے لیبیا میں علاقائی ممالک خاص طور سے ترکی اور مصر مقامی متحارب دھڑوں کے ذریعے اپنا اثر و نفوذ بڑھانے میں کوشاں ہیں۔

ٹیگس