یمن میں تیل کے ذخائر پر متحدہ عرب امارات کی نظریں
متحدہ عرب امارات نے یمن کے علاقے " سقطری" میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے اپنے ماہرین روانہ کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی یمن کے جزیرے سقطری کو اپنے مکمل کنٹرول میں لینے کے لئے متحدہ عرب امارات نے اقدامات شروع کرديئے ہیں۔
ایک باخبرذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے جن ماہرین کو جزیرہ سقطری بھیجا ہے وہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، بتایا جاتا ہے کہ پاکستان، ہندوستان اور مصر جیسے ملکوں سے تعلق رکھنے والے تیل اور گیس کے ماہرین کو اس کام پر مامور کیا گیا ہے۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے فشریز کے کام کی نگرانی اور نظارت کے لئے بھی مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعینات کیا ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات بھی ملی تھیں کہ متحدہ عرب امارات نے دسیوں صیہونی اور یورپی افسران کو جزیرہ سقطری منتقل کیا ہے جبکہ دوسال قبل 2019 میں اس جزیرے کی مقامی آبادی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تربیت کے لئے ان کو ابوظہبی منتقل کیا گیا تھا اور امارات اس طرح ہزاروں مقامی جوانوں کو اپنے پیش نظر مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے۔