عراقی فضائیہ کی بمباری،داعش کے 120 ٹھکانے تہس نہس،27 دہشت گرد ہلاک
Mar ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۹ Asia/Tehran
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو ٹھیک ٹھاک نشانہ بنایا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مشرقی موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں واقع داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراقی فضائی کی بمباری میں داعش کے ایک سو بیس خفیہ ٹھکانوں کو بھی تہس نہس کردیا گیا۔
اس سے قبل عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ نینوا کے شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اسٹریٹیجک فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی عراق کی مسلح نے ایک اچانک کارروائی کرتے ہوئے صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا تھا۔