Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۲ Asia/Tehran
  • عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 بغداد الیوم کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں اور ہمیں غیرملکی فوجیوں کی  ضرورت نہیں ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ ہماری بری فوج اور فضائیہ نے حال ہی میں صوبہ کرکوک کے کوہستانی علاقوں میں داعش کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی انجام دی ہیں جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک عرصے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

 عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

ٹیگس