غاصب صیہونی فوجیوں کی بربریت
خودساختہ اسرائیلی ریاست عرب ممالک سے دوستی اور سفارتی تعلقات کی آڑ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشت اور دہشت گردی میں مصروف ہے۔
قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 18 فلسطینی شہید کردیے گئے۔
القدس اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء کے دوران قابض فوج نے 18 فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں 2 اسیر اور ایک معذور شہری شامل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2021ء میں اسرائیلی فوج نے 3 ماہی گیروں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ مارچ میں 45 سالہ عاطف یوسف حنایشہ کو نابلس میں گولیاں مارکر شہید کیا گیا۔ عاطف حنایشہ صہیونی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے جہاں انہیں گولی ماری گئی۔
قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ادھر اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والا منصور الشحاتیت اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔