جیزان میں میزائیلی حملوں کا اعتراف
Apr ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۶ Asia/Tehran
سعودی اتحاد نے جیزان میں یمن کی جانب سے میزائیل حملوں کا اعتراف کیا ہے۔
سعودی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ جیزان کی طرف داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔ اس سے قبل عرب اتحاد نے ایک ڈرون کو راستے میں تباہ کئے جانے کا دعوی کیا تھا۔
العربیہ نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ یہ حملہ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ سے وابستہ جوانوں کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا ہدف سعودی اتحاد کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔
امریکہ کی نگرانی میں یمن پر جارحیت کا ارتکاب کرنے والے سعودی اتحاد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈرون اور بیلسٹک میزائل کا ہدف سعودی عرب کے جنوب میں واقع جیزان کا علاقہ تھا۔
سعودی اتحاد نے چھے سال قبل یمن کے خلاف ایک بھرپور جنگ شروع کی تھی جس میں اسے اپنے مقاصد میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔