Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • افغانستان، رمضان المبارک میں جنگ بندی کی تجویز مسترد

میڈیا ذرا‏‏ئع کے مطابق طالبان کے حملوں میں متعدد سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں رمضان المبارک کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملے بلخ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔

 بلخ میں10، بغلان میں 6 ، بدخشاں اور لوگر میں 3 ،3  جبکہ تخار میں ایک اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا۔

افغان صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے رمضان المبارک میں حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹیگس