Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ روابط کی برقراری میں سعودی ولیعہد بن سلمان کی دلچسپی

سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات بر قرار ہوں گے۔

نیوز ایجنسی ایران پریس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہمیں تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کے قیام کی غرض سے خطے اور دنیا کے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔  محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات سب کے مفاد میں ہیں۔

سعودی ولی عہد نے، یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا کہ ریاض کو امید ہے کہ یمن کی قومی حکومت جنگ بندی کو قبول کرے گی اور مذاکرات کی میز پر آجائے گی۔

سعودی عرب نے دو ماہ قبل بعض تجاویز پیش کیں تھیں اور دعوی کیا تھا کہ وہ یمن کے ساتھ امن چاہتا ہے۔

یمن کی قومی حکومت نے سعودی تجاویز کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ زمینی اور فضائی جارحیت کی بندش اور محاصرے کا خاتمہ جنگ بندی کی اولین شرط ہے۔

ٹیگس