May ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہریوں پر صیہونیوں کا حملہ

صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی کی ہے۔

 الجز‍یرہ نیوزکے مطابق قدس شریف پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور تشدد میں اضافے کے خلاف ہونے والے فلسطینیوں کے ایک احتجاجی اجتماع کو بہت ہی شدت کے ساتھ کچل دیا گیا۔

غزہ کے مشرق میں واقع سرحدی علاقے میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں دسیوں فلسطینی شریک تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اچانک احتجاجی مظاہرین ہر ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد فلسطینیوں کو صیہونی فوجی اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربر کی گولیاں چلائيں جس سے کم ازکم 3 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں فلسطینی استقامت سے وابستہ گروہوں نے قدس شریف اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں روزافزوں اضافے کے خلاف اپنے ہم وطنوں اور مقدس مقامات کی حمایت کرتے ہوئے غاصبوں کو سخت اور بھرپور جواب دیئے جانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ انتفاضہ کی حامی کمیٹی نے غزہ کے شہریوں سے مشرقی علاقے کے تمام کیمپوں میں دشمن کو راتوں کو ہراساں کئے جانے کی روش کو دوبارہ شروع کئے جانے کی اپیل کی ہے اور غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں ہونے والا احتجاجی اجتماع اسی سلسلے کی ایک کڑی شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس