May ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی ہوائی اڈے پر یمنی فوج کا پھر ڈرون حملہ، فوجی ٹھکانے پر بمباری

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایک اہم فوجی ٹھکانے پر کامیاب ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے ابہا کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے اہم فوجی ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔

المسیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے کہ فوج کی ڈرون یونٹ نے ایک آپریشن کے دوران قاصف-k2 کی مدد سے ابہا ایئرپورٹ کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے تاکید کی کہ یہ آپریشن کامیاب رہا اور مد نظر ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملے، یمن کے عوام پر جاری حملوں اور اس غریب قوم کا محاصرہ جاری رکھنے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبد السلام نے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے جرائم و جارحیت کے جواب میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے کئے جانے والے میزائل حملوں کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطینی گروہوں کو استقامت کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

ٹیگس