May ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن کے دلدل سے سعودی عرب کو نکالنے کے لئے صنعا نے دی تجویز

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے کہا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرکے جنگ روکنے کے لئے سنجیدگی سے مذاکرات شروع کرے۔

مہدی المشاط نے ایک نیشنل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دوسرے تمام فریق کے لئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم امن کے قیام کے ہر عمل میں پوری طرح شرکت کے لئے تیار ہيں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ بندرگاہوں اور ایئرپورٹوں کی ناکہ بندی ختم ہونی چاہئے کیونکہ یہ یمن کے عوام کا قانونی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مسائل کو سیاسی اور فوجی محاذ پر امتیاز لینے کا ذریعہ نہیں بننا چاہئے۔

ٹیگس