May ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجی عہدیدار نے حماس کی طاقت کا اعتراف کر لیا

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے کے میدان جنگ کے انٹیلیجنس ڈویژن کے ایک عہدیدار نے حماس کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کئی طریقوں سے میزائل فائر ہوتے ہیں۔ 

اس اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ حماس کے میزائل اور راکٹ پورے غزہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ 

صفا نیوز نے اس اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے جس نے اپنا نام خفیہ رکھا ہے، اطلاع دی ہے کہ ایک میزائل فائر کرنے کے بہت سارے راستے موجود ہیں اور میزائل فائر کرنے کی پالیسی بہت وسیع اور پیچیدہ ہے۔

اس اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بستیوں  میں لگے خطرے کے سائرن ایک ہی میزائل سے بجنے لگتے ہیں اور یہ حماس کا ایک بڑا ٹارگٹ ہے۔ اس اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کا اندازہ ہے کہ حماس کے پاس اب بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے سیکڑوں میزائل ہیں۔ 

یاد رہے کہ حماس کی فوجی شاخ ، القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت مسلسل چھ مہینے تک لڑائی جاری رکھنے کی آمادگی رکھتی ہے۔ 

ٹیگس