دمشق پر صیہونی فوج کا حملہ ناکام
شام کے ایئرڈیفنس سسٹم نے دمشق پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملے کو ناکام بنادیا۔
شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے صیہونی فوج کے کئی میزائلوں کو تباہ کرتے ہوئےدمشق پر صیہونی حکومت کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی جنگی طیاروں نے فائر کئے تھے۔
واضح رہے صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کی بنیادی تنصیبات اور فوجی مراکز کو نشانہ بناتی ہے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزارگیارہ سے دہشتگردوں کی مدد سے شام میں بحران کھڑا کیا ہے۔
شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روسی فضائیہ کی حمایت سے اس ملک سے داعش دہشتگردوں کی بساط لپیٹ دی ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد بھی بہت جلدہی ذلت آمیزشکست سے دوچار ہونے والے ہیں۔ اسرائیل کو شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے سخت تشویش لاحق ہے ۔