جنگ بندی کے لئے عمان کی ثالثی، یمن نے قدردانی کی
یمن کی حکومت نے ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے عمان کی کوششوں کی قدردانی کی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی کی کامبابی کا انحصار سعودی اتحاد کی سنجيدگی پر ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے عمان کی کوششوں کی قدردانی کی۔
یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے ہم قیام امن کے لئے عمان کی کوششوں کو سراہتے ہیں تاہم یہ کوشش اسی وقت مثمر ثمر ہوگی جب جارح سعودی اتحاد ایک قابل عمل سمجھوتے کے حصول اور ملت یمن کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لئے تیار ہو۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ یہ سمجھوتہ " ریاض پیکٹ" کی مانند محض دکھاوا نہيں ہونا چاہیے۔
یمن کی اعلی سیاسی قومی کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے ایک برادر ملک نے علاقائی سطح پر بات چيت کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہيں۔