Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں اسرائیلی فوجی کی فائرنگ ، فلسطینی خاتون شہید

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔

العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گولی مارنے کے بعد اس خاتون تک طبی امداد بھی نہیں پہنچنے دی یہاں تک کہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی شہادت واقع ہوگئی۔ صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون ان پر حملہ کرنا چاہتیتھی۔ اسی کے ساتھ طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون کا ایک باشندہ موید حمدان جو غزہ پر فضائی حملے میں زخمی ہوگیا تھا، زخموں کی شدت کے باعث چل بسا ہے ۔

ٹیگس