امریکی طیاروں کی بمباری میں حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد کے قریب علاقے بو کمال پر بمباری کی ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جو آج صبح سویرے عراق اور شام کی سرحد میں حشد الشعبی کی چھاونی پر ہوا حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے اور شام کے شہریوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
امریکہ کی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے دعوی کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر عراق اور شام کی سرحد پر کے نیم فوجی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔