Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۶ Asia/Tehran

ایک معروف شعر ہے کہ ’’جنگ میں کاغذی افراد سے کیا ہوتا ہے، حوصلے لڑتے ہیں تعداد سے کیا ہوتا ہے‘‘، اسکا مجسم نمونہ ہمیں ایک بار پھر یمن میں دیکھنے کو اُس وقت ملا جب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان عام اور ہلکے ہتھیاروں سے ہی سعودی اتحاد کی بکتربند گاڑی کا تعاقب اور صوبہ الجوف کے ایک علاقے کو آزاد کرنے میں کامیاب رہے۔ 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ یمن برابری کی جنگ نہيں ہے اور اس جنگ میں پیشرفتہ ہتھیاروں سے مسلح اتحاد جس کی سربراہی سعودی عرب کر رہا ہے، غریب عرب ملک یمن کی کمزور اور نہتھی فوج کے خلاف اپنی پوری طاقت چھونک رہی ہے جبکہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس میدان جنگ میں عام طور پر ہلکے ہتھیار استعمال کرتی ہے، اس کے باوجود صنعا حکومت کے فوجی انہیں ہلکے ہتھیاروں سے صوبہ الجوف میں تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ 

یمنی میڈیا نے سوشل میڈیا پر ایسا ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس کے فوجی  ایک گاڑی پر بیٹھے ہیں اور وہ اپنے ہلکے ہتھیاروں سے سعودی اتحاد کے ٹینک کو فرار پر مجبور کر دیتے ہیں۔ 

یہ ویڈیو صوبہ الجوف کے الدحیضہ علاقے کا ہے۔ شدید جھڑپوں کے بعد اس علاقے پر یمنی فوج اور رضاکار فورس نے قبضہ کر لیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس