جارح سعودی اتحاد کے حملے میں 92 یمنی شہید و زخمی
Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
یمن کے صوبہ صعدہ پر جارح سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 92 یمنی شہید زخمی ہوئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے کل صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں 12 یمنی شہید اور 80 زخمی ہوئے ۔
سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز بھی الرقو علاقے پرتوپوں کے گولے داغے اور میزائلی حملہ کیا تھا جس میں 2 یمنی شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک تقریبا ۲۰ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔
اس جارحیت کے باوجود سعودی اتحاد اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔