Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ڈرون حملےکی اطلاعات ہیں ۔

صابرین نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔ المیادین ٹی وی اور بعض دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی عین الاسد فوجی چھاؤنی سے دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی خبر دی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق عین الاسد فوجی چھاؤنی میں تعینات امریکی فضائی دفاعی سسٹم حملے کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا اور اس فوجی چھاؤنی سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

بدھ صبح عراقی کردستان کے اربیل ہوائی اڈے کو بھی راکٹوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اربیل ایئرپورٹ میں امریکی فوجی اڈے پر کم سے کم بیس راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ درایں اثنا بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں ڈرون طیاروں کا بھی استعمل کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

امریکہ نے انتیس جون کو عراق اور شام کی سرحد پر واقع عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے مراکز پر فضائی بمباری کیی تھی جس میں حشدالشعبی کے چار جوان شہید ہوگئے تھے۔ امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کے بعد عراق کی استقامتی فورسز نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ اُس سے انتقام ضرور لیا جائے گا۔

ٹیگس