مختلف یمنی صوبوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت
یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں الجوف، صعدہ اور البیضا کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور ان صوبوں کے مخۃلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں منجملہ الجوف، صعدہ اور البیضا پر شدید حملے کئے۔
یمنی صوبوں پر یہ حملے ایسی حالت میں کئے گئے ہیں کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ یمن پر جارحیت کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو یمن کی مسلح افواج سعودی اہداف پر نئے حملے شروع کردیں گی۔
اس سے قبل بھی یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب میں فوجی اہداف، منجملہ ابہا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور خمیس مشیط میں ملک خالد ایرپورٹ پر فوجی اہداف کو اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
سعودی عرب یمنی عوام پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس نے بارہا دعوی کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے۔