ہم پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکہ مسلمانوں کا پتّہ کھیل رہا ہے: چین
Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
چین نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
افغانستان، عراق، شام، یمن اور دسیوں دیگر مقامات پر مسلمانوں کے قتل عام میں بالواسطہ اور بلاواسطہ قتل عام میں شریک امریکہ چینی مسلمانوں کا خیرخواہ بن گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایغور اور دیگر مسلم نسل کے چینی باشندوں پر ریاستی ظلم وستم کے الزام میں امریکہ میں کئی چینی کمپنیوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی قدم عالمی اقتصادی و تجارتی قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بیجنگ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ امریکا چین کی اقتصادی پیش قدمی سے پریشان ہو کراس کے خلاف اتحاد بنارہا ہے ۔