Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • جنگ ابھی ختم نہیں ہوئي ، صیہونی رہنماؤں کو فلسطین سے بھگا کر دم لیں گے ، جہاد اسلامی کا بڑا اعلان

فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظمیں، صیہونیوں کو فلسطین سے نکال کر ہی دم لیں گی ۔

       اسلامی جہاد تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ، محمد الھندی نے زور دیا ہے کہ سیف القدس جنگ سے یہ ثابت ہوا کہ فلسطینیوں کا اتحاد ، میدان جنگ میں نظر آتا ہے۔

       صفا نیوز ایجنسی نے الھندی کے حوالے سے لکھا ہے کہ 21 مئی کے معاہدے کی رو سے، فلسطین کے استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوئي ہے لیکن جنگ ختم نہيں ہوئي ہے ۔

       انہوں نے کہا کہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ صیہونی حکومت، سیف القدس جنگ میں اپنی شکست کو ہضم نہيں کر پا رہی ہے۔

       اسلامی جہاد تنظیم کے اس رہنما نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس پر حملہ کرکے اور غزہ کا محاصرہ جاری رکھ کر، سیاسی میدان میں اپنی کامیابی کا پروپگنڈہ کرے۔ 

        الہندی نے زور دے کر کہا کہ اسرائيل کے ساتھ ہماری جنگ ، عزم کی جنگ ہے ، ہمیں علم ہے کہ فلسطینی قوم اور استقامتی محاذ نے شیرون کو غزہ کی صیہونی کالونیوں کو ختم کرنے پر مجبور کر دیا تھا ۔

       انہوں نے اسی طرح زور دیا کہ ہم اسرائیلی سربراہوں کو غرب اردن، بیت المقدس اور آخر کار پورے فلسطین سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

انہوں نے استقامتی محاذ کے سامنے صیہونی حکومت کے دفاعی سسٹم کے بے کار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  اور مضبوط استقامتی محاذ کی تشکیل کے لئے وسیع پیمانے پر کوشش کی جا رہی ہے جس میں سب سے اہم ، فلسطین کے استقامتی محاذ  کے دو اہم ستون حماس اور اسلامی جہاد کے درمیان تعلقات میں بہتری پیدا کرنا ہے۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس