Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

سعودی فوجی اتحاد نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے چار صوبوں پر بمباری اور گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب، البیضا اور صعدہ پر بمباری کی ہے جبکہ اس اتحاد کے کرائے کے فوجی صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل گولہ باری کر رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب پر پانچ بار، صوبہ البیضا پر دو بار اور صوبہ صعدہ کو ایک بار فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

سعودی عرب نے، امریکہ اور بعض دیگر ملکوں کے حمایت سے یمن کو پچھلے کئی برس سے جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، ‌فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

سات سال سے زائد عرصے سے جاری سعودی امریکی براہ راست جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔

ٹیگس